حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Do nematon ki aazmaish




دو نعمتوں کی آزمائش

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"(اللہ کی عطا کردہ) دو نعمتوں، تندرستی اور فرصت، کے متعلق اکثر لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں۔" (رواہ البخاری)

تشریح: مطلب یہ ہے کہ ان کی قدر نہیں کرتے، اس لئے خسارہ اٹھاتے اور فریب میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر دینے کا طریقہ یہ ہے کہ لوگ اپنی "صحت" کو گناہوں میں برباد نہ کریں۔ بلکہ اللہ کی بخشی ہوئی اس نعمت کو اس کی فرمانبرداری کے لئے وقف کر دیں۔ "فرصت" کے اوقات آوارہ گردی اور اللہ کی بغاوت میں ضائع نہ ہوں بلکہ زندگی وفاداری میں بسر ہو۔

No comments:

Post a Comment