حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Deeni samajh boojh inaam e azeem he




دینی سمجھ بُوجھ انعامِ عظیم ہے

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عنایت فرماتا ہے اور میں تو تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا تو اللہ ہی ہے۔" (متفق علیہ)

تشریح: اس حدیث میں اس بات کا ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت دین کی سمجھ بوجھ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں تو (ہدایت)تقسیم کرنے والا ہوں، جس کی مرضی قبول کرے جس کی مرضی انکار کرے۔ اصل (ہدایت) عطا کرنے والا تو خود اللہ ہی ہے۔

No comments:

Post a Comment