بزرگوں
کا ادب و احترام
"حضرت
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا:"جو جوان کسی بوڑھے بزرگ کا اُس کے بڑھاپے ہی کی وجہ سے ادب و احترام
کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اُس جوان کے بوڑھے ہونے کے وقت ایسے بندے مقرر کر دے گا جو
اُس وقت اُس کا ادب و احترام کریں گے۔" (رواہ الترمذی)
تشریح:
اس حدیث سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ بڑوں کے ادب و احترام کا رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی ہدایت و تعلیم میں کیا درجہ ہے۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بڑوں
کا ادب و احترام اور ان کی خدمت وہ نیکی ہے جس کا صلہ اللہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی
عطا فرماتا ہے اور اصل جزا و ثواب کی جگہ تو آخرت ہی ہے۔
No comments:
Post a Comment