حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Dunya ki zindagi aik aazmaish he





دنیا کی زندگی ایک آزمائش ہے

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک دنیا شیریں اور ہری بھری چیز ہے اور اللہ تعالیٰ نے تم کوزمین میں خلیفہ بنایا ہے۔پس وہ دیکھ رہا ہے کہ تم کیسے زندگی گزرتے ہو۔پس بچو دنیا (کی محبت) سے اور بچاؤ اختیار کرو عورتوں سے۔ بنی اسرائیل کا پہلا فتنہ عورتوں ہی کا تھا۔" (رواہ مسلم)

اللہ تعالیٰ نے دنیا کو زینت دی ہے انسانوں کی آزمائش کے لئے، لہٰذا ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ صرف چند دن استعمال کے لئے ہے، دل لگانے اور جمع کرنے کے لئے نہیں، کیونکہ یہ ساتھ دینے والی نہیں۔ اسی طرح کا معاملہ انسانوں کے باہمی تعلق کا ہے کہ یہ بھی آزمائش کیلئے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مردوزن میں باہم کشش رکھی ہے۔ لیکن اگر اس تعلق ہی کو زندگی کا مقصد سمجھ لیا جائے تو یہ فتنہ ہے جو ناکامی اور فساد کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ جیسے آج عورت مرد کے اعصاب پر سوار ہے اور مرد اس کی دلجوئی کی خاطر احکام دین سے روگردانی کو معمولی بات سمجھتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فتنے سے تمام مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔ آمین 

No comments:

Post a Comment