انبیاء کی وراثت نہیں ہوتی
حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ
کی موت پر آپ رضی اللہ عنہ کا وارث کون ہو گا؟ انہوں نے فرمایا میری اولاد اور
میرے گھر والے۔ اس پر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے وارث کیوں نہیں قرار پائے۔ اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے
فرمایا کہ انبیاءکی وراثت نہیں ہوتی۔ لیکن میں کفالت کرتا رہوں گا جن کی کفالت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔ (مسند احمد)
No comments:
Post a Comment