عورتوں
کا فتنہ
حضرت
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
:"میں نے اپنے بعد مردوں کے لئے
عورتوں سے زیادہ خطرناک فتنہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ۔" (بخاری و مسلم)
چونکہ
مردوں کی فطرت میں عورتوں کی کشش رکھی گئی ہے چنانچہ وہ عورتوں کی خاطر حرام میں
مبتلا ہوتے ہیں، دشمنیاں مول لیتے ہیں اور قتل و غارت تک پر اتر آتے ہیں یا عورتیں
کم از کم دنیا کی محبت میں مبتلا کر دیتی ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا
ارشاد ہے "حب الدنیاراس کل خطیئتہ
" یعنی دنیا کی محبت تمام گناہوں کی جڑ ہے، لہٰذا وہ بہت بڑا فتنہ ہیں۔
No comments:
Post a Comment