حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Badbu dar cheez kha ker masjid mein aane se mamaneat




بدبودار چیز کھا کر مسجد میں آنے کی ممانعت

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو شخص اس بدبودار درخت (پیاز یا لہسن)سے کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے، کیونکہ جس چیز سے آدمیوں کو تکلیف ہوتی ہے اس سے فرشتوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔" (متفق علیہ)

تشریح: مسجد مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے جہاں وہ باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔ مسجد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور خوشگوار بنانے کا حکم ہے تا کہ یہاں آ کر عبادت کرنے والے سکون اور اطمینان کے ساتھ نماز ادا کر سکیں۔ اسی لئے مسجد میں ہر وہ کام کرنا ممنوع ہے جو نمازیوں کے لئے اذیت کا با عث ہو۔ جو شخص بدبودار چیز مولی، پیاز یا لہسن کھا کر یا سگریٹ پی کر منہ اچھی طرح صاف کے بغیر مسجد میں چلا آئے گا تو اُس کے منہ کی بدبوساتھ والے نمازیوں کے لئے تکلیف کا با عث بنے گی نیز مسجد ایسی جگہ ہے جہاں رحمت کے فرشتے بھی حاضر ہوتے ہیں اور بدبوسے فرشتوں کو بھی نفرت ہے۔ لہٰذارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدبودار چیز کھا کر مسجد میں آنے سے منع فرمایا ہے۔

No comments:

Post a Comment