عورت کا تنہا سفر
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو عورت اللہ اور یوم آخرت پر ایمان
رکھتی ہے اس کے لئے حلال نہیں ہے کہ وہ ایک دن رات کی مسافت کے بقدر تنہا بغیر کسی
محرم کے سفر کرے۔" (متفق علیہ)
تشریح: اسلام میں عورت کی عصمت کو بڑی اہمیت حاصل
ہے۔ پہلے باپ اُس کا محافظ اور سر پرست ہوتا ہے۔ شادی ہونے کے بعد وہ شوہر کی
حفاظت میں آ جاتی ہے۔ اسی لئے شادی شدہ عورت کو محصن (محفوظ)کہا گیا ہے۔ عورت کتنی بھی بہادر ہو جب
وہ محرم کے بغیر اکیلی سفر کرے گی تو کوئی بدقماش اس پر بُری نظر ڈال سکتا ہے۔
عورت کی عصمت کی مکمل حفاظت کے لئے اسلام میں اُسے تنہا سفر کرنے سے روکا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment