بچے کا اچھا نام رکھنا
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" تمہارے ناموں میں اللہ کو سب سے زیادہ
محبوب اور پسندیدہ نام عبد اللہ اور عبد الرحمٰن ہیں۔" (رواہ مسلم)
تشریح: عبد اللہ اور عبد الرحمٰن کے زیادہ پسندیدہ
ہونے کی وجہ ظاہر ہے اس میں بندے کی عبدیت کا اعلان ہے اور یہ چیز اللہ کو پسند
ہے۔ اسی طرح انبیاء علیھم السلام کے نام بھی پسندیدہ ناموں میں سے ہیں۔ اس حدیث
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد سے یہی رہنمائی ملتی ہے کہ باپ کی ذمہ
داری ہے کہ بچے کا اچھا نام رکھے یا اپنے کسی بزرگ سے رکھوائے۔"
No comments:
Post a Comment