حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Bachay ko sab se pehla tohfah




بچے کو سب سے پہلا تحفہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" آدمی اپنے بچے کو سب سے پہلا تحفہ نام کا دیتا ہے اس لئے چاہیے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔" (ابو الشیخ)

تشریح: بچے کا اچھا نام رکھنا بھی اُس کا حق ہے۔ اس معاملے میں بالعموم غفلت برتی جاتی ہے۔ ہندوانہ تہذیب اور انگریزی کلچر کے زیر اثر ایسے نام رکھے جاتے ہیں جو معنویت سے خالی ہوتے ہیں۔ یہ روش صحیح نہیں ہے۔ نام ایسا ہو جس سے اچھا معنی نکلتا ہو، اور اُس سے اللہ اور اُس کے رسول سے تعلق ظاہر ہوتا ہو۔ اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ اور عبد الرحمٰن نام کو پسند فرمایا۔

No comments:

Post a Comment