حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Ameer ghareeb her musulman ke lie sadqah laazim he




 امیر غریب ہر مسلمان کے لئے صدقہ لازم ہے 

حضرت ابی موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ہر مسلمان پر صدقه 

لازم ہے۔ لوگوں نے عرض کیا: اگر کسی آدمی کے پاس صدقه کرنے کے لئے کچھ نہ ہو تو وہ کیاکرے؟ آپ صلی اللہ علیہ 

وسلم نے فرمایا:اپنے دست و بازو سے محنت کرے اور کمائے،پھر اس سے خود بھی فائدہ اٹھائے اور صدقه بھی کرے۔ 

عرض کیا گیا: اگر وہ یہ نہ کر سکتا ہو تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی پریشان حال محتاج کا کوئی کام کر 

کے اس کی مدد ہی کر دے (یہ بھی ایک طرح کا صدقه ہے) ۔عرض کیا گیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے تو کیا کرے؟آپ 

صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تو اپنی زبان ہی سے لوگوں کو بھلائی اور نیکی کے لئے کہے۔ لوگوں نے عرض کیا: اگر یہ بھی 

نہ کر سکے تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ (کم از کم)شر سے اپنے آپ کو روکے (یعنی اس کا اہتمام 

(کرے کہ اس سے کسی کو تکلیف اور ایذا نہ پہنچے)یہ بھی اس کے لئے ایک طرح کا صدقه ہے۔ (رواہ مسلم


No comments:

Post a Comment