Dunya ki zindagi




دنیا کی زندگی

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر سوئے، جب اٹھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر چٹائی کے نشان ابھرے ہوئے تھے۔ ہم نے یہ دیکھ کر عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!کاش،ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کوئی آرام دہ بستر تیار کر پاتے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"مجھے دنیا کے عیش و آرام سے کیا غرض! میرا تو دنیا سے تعلق بس اس سوار (مسافر)جتنا ہے کہ گھڑی دو گھڑی، درخت کے سایہ میں رکا اور پھر درخت کو جوں کا توں چھوڑ کر اپنی راہ چل دیا! ۔" (رواہ الترمذی)

No comments:

Post a Comment