Dunya mein gunahon ki saza





دنیا میں گناہوں کی سزا

"حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے لئے بھلائی کا ارادہ فرما لیتے ہیں تو دنیا میں اُسے(اس کے گناہوں کی) سزا دے دیتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کسی شخص کے لئے برائی کا ارادہ فرما لیتے ہیں تو اس کے گناہوں کی سزا کو قیامت تک کے لئے روک لیتے ہیں۔" (رواہ الترمذی)

بندۂمومن کو جب ایمان کی لذت نصیب ہو جاتی ہے تو وہ اس زندگی کی تمام آفت و آزمائشوں کو بڑی پامردی سے جھیلتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ جب آزمائشیں میرے مالک کے اذن سے ہی وارد ہوتی ہیں اور اس میں میری بھلائی ہے تو مجھے ان کو مالک کی رضا سمجھ کر برداشت کرنا چاہئے۔

No comments:

Post a Comment