Insaf kerne wala hukmran




انصاف کرنے والا حکمران

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں سب سے زیادہ محبوب اور اس کی بارگاہ میں سب سے زیادہ مقرب انصاف کرنے والا حکمران ہو گا اور اس دن اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور اس کی بارگاہِ عالی سے سب سے زیادہ دور ظالم حکمران ہو گا۔ (رواہ الترمذی)

تشریح: مطلب یہ ہے کہ روز قیامت انصاف کے ساتھ حکومت کرنے والے حاکم کو اللہ کا قرب حاصل ہو گا۔ اور اُس دن وہ حاکم بہت ذلیل اور رسوا ہو گا جس نے دنیا میں ظلم، ناانصافی اور فساد کے ساتھ حکومت کی ہوگی۔ یہ حدیث مسلمان حکمرانوں کے لئے لمحۂفکریہ ہے۔

No comments:

Post a Comment