Jannat us ke fazal se milay gi




جنت اللہ کے فضل سے ملے گی

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ "کسی شخص کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا۔" لوگوں نے عرض کیا کہ کیا آپ کو بھی نہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"نہیں میں بھی نہیں، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل و رحمت (کے دامن) میں ڈھانپ لے۔ اس لئے تم میانہ روی اختیار کرو، اور اللہ کا قرب طلب کرو، اور تم میں سے کوئی شخص موت کی آرزو نہیں کرے (اس لئے کہ)یا تو نیکوکار ہوگا تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی نیکی میں اضافہ کرے اور اگر بدکار ہے تو امید ہے کہ وہ توبہ کر لے۔" (صحیح بخاری)

No comments:

Post a Comment