kafir ko salam ki mamaneat




کافر کو سلام کی ممانعت!

حضرت انس رضی اللہ عنہ  روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اگر اہل کتاب (کافروں)میں سے کوئی تمہیں سلام کرے تو جواب میں صرف وعلیکم کہو!" (متفق علیہ)

تشریح: کافر کو جہاں مسلمانوں کی طرح سلام کرنا منع ہے، اسی طرح اپنی طرف سے کافر کے سلام میں پہل کرنا بھی منع ہے۔ سلام صرف دعا ہی نہیں، ایک اسلامی شعار بھی ہے جس کا کافروں سے کوئی واسطہ نہیں۔ اسی لئے ان کو سلام ممنوع ہے۔ ہاں ملا جلا مخلوط مجمع ہو کہ وہاں مسلمان بھی ہوں اور کافر بھی تو صریح الفاظِ سلام سے سلام کرنا بھی جائز ہے جبکہ نیت مسلمانوں کو سلام کرنے کی ہو!

No comments:

Post a Comment