Khannda paishani aur fayyazi




خندہ پیشانی اور فیاَّضی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"نیکی کا ہر کام صدقه ہے (اور اس پر اجر ہے) تو اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملے تو یہ بھی نیکی ہے۔ اور اپنے ڈول سے تھوڑا سا پانی اپنے بھائی کے برتن میں ڈال دے تو یہ بھی نیکی ہے۔" 
(رواہ الترمذی)

مؤمن ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ ایمان کا رشتہ اہل ایمان کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ دوسرے رشتوں کے مقابلے میں یہ رشتہ سب سے زیادہ قوی اور دیرپا ہے۔ دوسرے رشتے ٹوٹ بھی سکتے ہیں لیکن یہ ایک ایسا مضبوط رشتہ ہے جو نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت کی زندگی میں بھی برقرار رہے گا۔



No comments:

Post a Comment