kon log khasaray mein hein




کون لوگ خسارے میں ہیں؟

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں پہنچا، اس وقت آپ کعبہ کے سایہ میں فرما رہے تھے کہ وہ لوگ گھاٹے میں ہیں قسم کعبہ کے رب کی وہ لوگ گھاٹے  میں ہیں، میں نے عرض کیا کہ میری کیا حالت ہے؟ کیا مجھ سے کوئی بات نظر آئی ہے؟کیا بات ہے؟ چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے جاتے تھے، میں خاموش نہ کر سکا اور جب تک اللہ نے چاہا مجھ پر غم کی کیفیت طاری رہی، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں وہ کون لوگ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ جو زیادہ مال والے ہیں مگر وہ جو اس طرح اور اس طرح (خرچ کرتے ہیں) ۔" (صحیح بخاری)



No comments:

Post a Comment