Khilafat dobara qaim ho gi



خلافت دوبارہ قائم ہو گی

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "دورِنبوت تم میں اُس وقت تک رہے گا جب تک اللہ چاہے گا، پھر جب وہ اس کو ختم کرنا چاہے گا اس کو ختم کر دے گا۔ پھر نبوت کے طرز پر خلافت کا دور ہوگا۔ پھر وہ دور رہے گا جب تک اللہ چاہے گا، پھر وہ اس کو ختم کر دے گا جب وہ اس کو ختم کرنا چاہے گا۔ پھر کاٹ کھانے والی بادشاہت ہو گی۔ وہ دور بھی اُس وقت تک رہے گا جب تک اللہ چاہے گا، پھر جب وہ اس کو ختم کرنا چاہے گا تو ختم کر دے گا۔ پھر جبر کی فرماں روائی ہو گی، وہ رہے گی جب تک اللہ چاہے گا، پھر وہ اس کو ختم کر دے گا جب وہ اسے ختم کرنا چاہے گا۔ پھر نبوت کے طرز پر دوبارہ خلافت قائم ہو گی۔" پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔ (رواہ احمد)

No comments:

Post a Comment