Naiki aur gunah




نیکی اور گناہ

حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے"نیکی اور گناہ" کا مفہوم دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا"نیکی" اچھے اخلاق کو کہتے ہیں اور "گناہ" یہ ہے کہ اس سے تیرے ضمیر میں چبھن اور خلش پیدا ہو اور لوگوں کا اس پر مطلع ہونا تجھے ناگوار ہو۔" (رواہ مسلم)

تشریح: نیکی یہ ہے کہ آدمی ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آئے، گفتگو میں سنجیدگی اور وقار کو ملحوظ رکھے، ہمیشہ سچی اور کھری بات کہے، ماں باپ کے ساتھ حسن سالوں کرتا رہے۔ وہ شخص قطعا نیک نہیں ہے جس کے اخلاق اچھے نہ ہوں اور کردار مشکوک ہو۔

No comments:

Post a Comment