Quran ke bagher dil weeran ghar hota he




قرآن کے بغیر دل ویران گھر ہوتا ہے

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"وہ شخص جس کے قلب میں قرآن کا کوئی حصہ نہیں ہے وہ مثل ویران گھر کے ہے۔" (مشکو ٰة)

صاحبِ مرقات اس کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہ ویرانی اس لئے ہے کہ قلوب کی آبادی ایمان اور تلاوت کی وجہ سے ہوتی ہے اور باطن کی رونق اعتقاداتِ حقہ اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں تفکر کرنے سے ہوتی ہے اور قلب کا ان امور سے خالی ہونا ظاہر ہے کہ ویرانی اور بے رونقی ہے۔ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے، اس کی عظمت کی کوئی حد نہیں۔ ہمیں قرآن کریم کے ساتھ اپنا تعلق استوار رکھنے کا حکم ہے۔ اس کا پڑھنا پڑھانا، حفظ کرنا اور سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں بہترین وہ ہیں جو قرآن سیکھتے ہیں اور سکھاتے ہیں۔"

No comments:

Post a Comment