قرآن کے بغیر دل ویران
گھر ہوتا ہے
حضرت ابن عباس رضی اللہ
عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"وہ شخص جس کے
قلب میں قرآن کا کوئی حصہ نہیں ہے وہ مثل ویران گھر کے ہے۔" (مشکو ٰة)
صاحبِ مرقات اس کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
یہ ویرانی اس لئے ہے کہ قلوب کی آبادی ایمان اور تلاوت کی وجہ سے ہوتی ہے اور باطن
کی رونق اعتقاداتِ حقہ اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں تفکر کرنے سے ہوتی ہے اور
قلب کا ان امور سے خالی ہونا ظاہر ہے کہ ویرانی اور بے رونقی ہے۔ قرآن کریم اللہ کا
کلام ہے، اس کی عظمت کی کوئی حد نہیں۔ ہمیں قرآن کریم کے ساتھ اپنا تعلق استوار
رکھنے کا حکم ہے۔ اس کا پڑھنا پڑھانا، حفظ کرنا اور سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں بہترین وہ ہیں جو قرآن سیکھتے ہیں
اور سکھاتے ہیں۔"
No comments:
Post a Comment