حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Nikah ki ahmiyyat




نکاح کی اہمیت

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا:"نوجوانو! تم میں سے جوشخص نکاح کی ذمہ داریوں کو ادا کر سکتا ہو، اسے شادی کر لینی چاہئے۔ اس سے نگاہ قابو میں آ جاتی ہے اور آدمی پاک دامن ہو جاتا ہے۔ ہاں، جو شخص (نکاح کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی) استطاعت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھے، کیونکہ روزہ اس کے شہوانی جذبات کو کم کر دے گا۔" (رواہ مسلم)


No comments:

Post a Comment