حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Sirf Usko pukaro




صرف اللہ تعالیٰ کو پکارو!

حضرت ثابت بنانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہر شخص کو اپنی تمام ضروریات اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہئیں، یہاں تک کہ نمک اور جوتے کا تسمہ بھی اگر ٹوٹ جائے تو یہ بھی اس سے مانگے۔" (رواہ الترمذی)

تشریح: اللہ تعالیٰ کو دنیوی بادشاہوں کی طرح نہ سمجھو کہ بڑے کام تو خود کرتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے کام نوکروں سے کراتے ہیں۔ اس لیے لوگوں کو چھوٹے چھوٹے کاموں میں نوکروں سے التجا کرنی پڑتی ہے۔ اللہ عزوجل کی سلطنت ایسی نہیں ہے۔ وہ قادر مطلق تو پلک جھپکنے میں بے شمار چھوٹے بڑے کام درست فرما دیتا ہے۔ اس کی سلطنت میں کوئی شریک اور ساجھی نہیں۔اس لیے چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی براہ راست اس سے مانگو، کیونکہ اس کے سوا تو کوئی او ر نہ چھوٹی چیز دے سکتا ہے اور نہ بڑی۔

No comments:

Post a Comment