حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Sab se bura aadmi




سب سے بُرا آدمی

حضرت ابی عمامتہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ برا آدمی وہ ہے جو دوسرے کی دنیا بنانے کے لئے اپنی آخرت برباد کر دے۔" (مشکو ٰة    کتاب الآداب)

تشریح: بعض لوگ دوستی، رشتہ داری یا دنیاوی مفاد کے لالچ میں کسی ظالم کی حمایت کر کر، اسے دنیا میں فائدہ پہنچاتے ہیں، لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اس سے ان کی اپنی عاقبت خراب ہو گئی۔ جو شخص ظالم کی اعانت کرتا ہے اور اس کے ہاتھ مضبوط کرتا ہے وہ اپنی خوشامدانہ پالیسی سے چاہے اس بدکردار کی دنیا سنوار دے لیکن آخرت میں یہ رو سیاہ، بہت رسوا ہوگا اور اس کے شمار بدترین انسانوں میں ہوگا۔

No comments:

Post a Comment