تجارت میں دھوکہ دہی کی ممانعت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم غلہ کے ایک ڈھیر کے پاس سے گزرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا
ہاتھ اس ڈھیر کے اندر داخل کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیوں سے کچھ گیلا
پن محسوس کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلہ فروش سے فرمایا کہ "(ڈھیر کے
اندر)یہ تری کیسی ہے؟ اس نے عرض کیا کہ "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!
بارش کی بوندیں پڑ گئی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"اس بھیگے ہوئے
غلے کو تم نے ڈھیر کے اوپر کیوں نہیں رہنے دیا تا کہ خریدار اس کو دیکھ سکتے۔(سن
لو) جو آدمی دھوکہ بازی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔" (رواہ مسلم)
No comments:
Post a Comment