تکبّر سے بری کون؟
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"سلام میں پہل کرنے والا تکبّر سے بری ہے۔" (شعب الایمان للبیھقی)
تشریح: سلام میں پہل کرنا اس بات کی علامت اور دلیل ہے کہ
اس بندے کے دل میں تکبّر نہیں ہے، اور یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ سلام میں پہل
کرنا تکبر کا علاج ہے جو بدترین رذیلہ ہے، جس پر احادیث میں عذاب نار کی وعید ہے۔
No comments:
Post a Comment