زبان کی پاکیزگی
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "مؤمن نہ
تو طعن و تشنیع کرنے والا ہوتا ہے نہ لعنت کرنے والا، نہ فحش گوئی کرنے والا اور
نہ بدزبان ہوتا ہے۔" (رواہ الترمذی)
مثل مشہور ہے کہ تلوار کا زخم مٹ
سکتا ہے مگر زبان کا زخم نہیں مٹتا۔ یہی زبان ہے کہ مٹھاس اور محبت سے دشمن کو
دوست بنا لیتی ہے اور یہی زبان ہے کہ تلخ بیانی اور سخت کلامی سے دوست کو دشمن بنا
دیتی ہے۔
No comments:
Post a Comment