حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Safar o hizar ki buraai se hifazat




سفر و حضر کی برائی سے حفاظت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر سفر پر جانے والا نکلنے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ بچاتا ہے سفر کی برائی سے اور جب واپس آئے اور دو رکعت پڑھ لے تو اس کے حضر میں اسے برائی سے بچاتا ہے۔"

(رواہ المخلص فی حدیثہ کما فی المنتقی والبزار فی المسند )

ایسی باتوں کی ترغیب و تشویق اس لئے دلائی جاتی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ ہی کو مؤثر حقیقی گردانے اور اپنے تمام معاملات میں اسی کی طرف رجوع کرے اور اسی سے امید وابستہ کرے۔

No comments:

Post a Comment