Zuban ki hifazat
Hazrat Uqbah bin Aamir R.A. se riwayat he keh mein Rasool Allah SAWW ki khidmat mein hazir huwa, aur arz kiya, keh Hazrat (mujhe bata dijiye keh) nijaat hasil kerne ka gur kya he (aur nijat hasil kerne ke lie mujhe kia kia kam kerne chahein?) Aap SAWW ne fermaya: "apni zuban per qabu rakho (wo be ja nah chale) aur chahie keh tumhare ghar mein tumhare lie gunjaish ho, aur apne gunahon per Allah ke Hazoor roya kero."
(Rawah Ahmad o Altirmizi)
زبان کی حفاظت
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کیا،
کہ حضرت (مجھے بتا دیجئے کہ) نجات حاصل کرنے کا گُر کیا ہے (اور نجات حاصل کرنے کے لئے مجھے کیا کیا کام
کرنے چاہئیں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اپنی زبان پر قابو رکھو (وہ
بے جا نہ چلے) اور چاہئے کہ تمہارے گھر میں تمہارے لئے گنجائش ہو، اور اپنے گناہوں
پر اللہ کے حضور میں رویا کرو۔"
(رواہ احمد و الترمذی)
تشریح:رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے عقبہ بن عامر کے سوال پر نجات حاصل کرنے کا گُر بتایا اور تین باتوں کی
نصیحت کی اول زبان پر قابو رکھو۔ زبان کا غیر محتاط استعمال انسان کو ذلیل و خوار
کر دیتا ہے جبکہ حسن کلام کی تاثیر سے دشمن کو دوست بنایا جا سکتا ہے۔جس نے اپنی
زبان پر قابو پا لیا، اس نے بہت بڑا کام کیا۔ دوم یہ کہ بندہ فارغ وقت ادھر ادھر
گھومنے کی بجائے اپنے گھر میں گزارے تا کہ اپنے بیوی بچوں میں رہ کر گھر کے کام
کاج کرے اور عبادت کرے۔ سوم یہ کہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی، انکساری کے ساتھ رو رو کر
اپنے گناہوں کی بخشش مانگے۔ جس کی خطائیں بخش دی گئیں وہ کامیاب ہوا۔ یہ کام نجات
دلانے والے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment