صرف اللہ سے مانگو
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب تم مانگو تو اللہ سے مانگو اور جب تم
مدد چاہو تو اللہ سے مدد طلب کرو۔" (رواہ الترمذی)
تشریح: سب خزانوں کا تنہا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ اس کی مخلوق میں سے کسی کے پاس
کچھ بھی نہیں ہے۔اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جب کوئی چیز
مانگو تو اللہ سے مانگو جس کے خزانوں کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ جب کسی انسان کے پاس
کچھ ہے ہی نہیں تو وہ دے گا کیا؟ تم اگر مصیبت میں پھنس گئے ہو اور تمہیں کسی کی
مدد طلب ہو تو مدد کے لیے صرف اللہ کی بارگاہ میں اپنا ہاتھ پھیلاؤ۔ وہ تمہاری مدد
کرے گا۔ کائنات میں اللہ کے سوا کسی اور میں یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی کی مدد
کر سکے، مصیبتوں کو ٹال سکے، کسی کو نفع دے یا کسی کا کچھ بگاڑ سکے۔
No comments:
Post a Comment