حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Sunnat namaz ki ahmiyyat




سنت نماز کی اہمیت

حضرت اُم المومنین اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے:"جو مسلمان اللہ کے لیے دن رات میں بارہ رکعتیں نفلی نماز ادا کرے گا، فرض نماز کے علاوہ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتے ہیں یا اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے۔" (رواہ مسلم)

تشریح: ایک دوسرے فرمان میں یوں بھی فرمایا کہ اس کے فرائض کی ادائیگی میں جو کوتاہی رہ جاتی ہے اللہ تعالیٰ ان نفلی نمازوں کے ذریعہ سے اس کی تلافی کر دیں گے۔ یہ وہ بارہ رکعات ہیں جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم مستقلاً ادا کرتے رہے ہیں، یعنی دو رکعت فجر کے ساتھ، چھ رکعت ظہر کے ساتھ، دو رکعت مغرب اور دو رکعت عشاء کے ساتھ۔

No comments:

Post a Comment