روزہ
اور قرآن کی شفاعت
حضرت
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ الیہ وسلم نے
فرمایا:"روزہ اور قرآن دونوں بندے کی سفارش کریں گے۔(یعنی اس بندے کی جو دن میں روزے رکھے گا اور
رات میں اللہ کے حضور میں کھڑے ہو کر اُس کا پاک کلام قرآن مجید پڑھے گا یا سنے
گا) روزہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اس بندے کو دن میں کھانے پینے اور
نفس کی خواہش پورا کرنے سے روکے رکھا تھا، آج میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما
(اور اس کے ساتھ مغفرت و رحمت کا معاملہ فرما) اور قرآن کہے گا: میں نے اس کو رات
کے سونے اور آرام کرنے سے روکے رکھا تھا۔اے میرے رب! آج اس کے حق میں میری سفارش
قبول فرما ( اور اس کے ساتھ بخشش اور عنایت کا معاملہ فرما) ۔ چنانچہ روزہ اور
قرآن دونوں کی سفارش اس بندہ کے حق میں قبول فرمائی جائے گی (اور اس کے لئے جنت
اور مغفرت کا فیصلہ فرما دیا جائے گا) ۔" (رواہ البیھقی فی شعب الایمان)
No comments:
Post a Comment