حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

yahudiyun ka aik ghalt tasawar aur uski tardeed




یہودیوں کا ایک غلط تصور اور اس کی تردید

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی جنگ کے موقع پر یہود سے پوچھا کہ جہنم والے کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا ہم اس میں تھوڑا عرصہ رہیں گے پھر تم ہمارے بعد داخل ہو گے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم پر پھٹکار ہو، اللہ کی قسم ہم تمہارے بعد کبھی نہیں آئیں گے (یعنی تم ہمیشہ جہنم ہی میں رہو گے) ۔ 

(رواہ احمد و البخاری و الدارمی و النسائی فی ھذہ الایتہ "وقالو لن تمسنا النار الا ایاما معدودة)

اسی قسم کی بات حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ایک حدیث میں آئی ہے کہ یہود کہتے تھے کہ دنیا کی مدت سات ہزار سال ہے اور ہمیں ہر ہزار سال کے بدلے صرف ایک دن عذاب ہو گا اس لئے وہ  "ایاما معدود ة" یعنی گنتی کے چند ایام تک محدود ہو گا اور اس کے بعد ہم سے عذاب ختم کر دیا جائے گا۔یہی دھوکہ ہو جاتا ہے امتیوں کو کہ وہ اللہ کے چہیتے ہیں اور جنت ان کا پیدائشی حق ہے۔ چنانچہ اول تو وہ جہنم میں داخل ہی نہ ہوں گے اور اگر بد اعمالیوں کے سبب داخل کئے بھی گئے تو چند دن کے بعد نکال لئے جائیں گے حالانکہ ان کا طرز حیات نہ ماننے والوں سے بھی بدتر ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment