حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Samajh daar kon




سمجھ دار کون؟

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سمجھ دار آدمی وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے اور موت کے بعد کی زندگی کے لئے عمل کرتا ہے اور عاجز وہ ہے جو خواہشات کی پیروی کرتا ہے اور اللہ کے اعتاب سے بچنے کے لئے آرزؤں کو بڑھاتا رہتا ہے۔" (رواہ الترمذی)

افسوس! آج ہمارے پیمانے کس طرح بدل گئے ہیں۔ ہم نفس کی خواھشات کے آگے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ دنیا کی کامیابی کو ہی کامیابی گردانتے ہیں اور خود کو بہت بڑا سمجھ رکھنے والا اور کامیاب قرار دیتے ہیں، جو آخرت کی بات کرے اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور آخرت کی پکڑ سے اس طرح بے خوف ہیں جیسے اسے مانتے ہی نہیں۔ یہ سب نتیجہ ہے  کتاب ہدایت سے دوری کا اور اسے سمجھ کر نہ پڑھنے کا۔

No comments:

Post a Comment