وضو اور نفل نماز کی فضیلت
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات سنتا ہوں تو اس سے اللہ
تعالیٰ جو چاہیں مجھے نفع پہنچاتے ہیں اور جب کسی دوسرے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی بات سنتا ہوں تو اس سے حلف لیتا ہوں کہ اس نے واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم سے سنا ہے۔پھر گر وہ حلف اٹھا لے تو اسے سچ مان لیتا ہوں اور حضرت ابو بکر
صدیق رضی اللہ عنہ سے مجھے بتایا او ر انہوں نے واقعی سچ کہا (ان سے حلف لینے کی
مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے) حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: "کوئی انسان اگر گناہ کر بیٹھے
پھر وہ وضو کرے اچھی طرح اور دو رکعت نماز پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے معافی
مانگے تو اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے معافی مل جاتی ہے۔" (رواہ احمد و ابن
ماجہ)
No comments:
Post a Comment