حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Parosiyon ki gawahi




پڑوسیوں کی گواہی

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب میں وہ اختیار کر لوں تو جنت میں داخل ہو جاؤں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو محسن بن جا۔ میں نے عرض کی میں کیسے معلوم کروں کہ میں محسن ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"اپنے پڑوسیوں سے پوچھ لے، اگر وہ تمہیں محسن کہیں تو تو محسن ہے اور اگر وہ تجھے برا کہیں تو تو برا ہے۔" اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب تو سنے کہ تیرے پڑوسی تیرے بارے میں کہیں کہ تو نیک ہے تو تو نیک ہے اور اگر وہ کہیں کہ تو برا ہے تو تو برا ہے۔" (رواہ النسائی)

انسان کا ہر وقت کا تعلق پڑوس سے ہی ہوتا ہے اور وہ ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔ اسی لئے ان کی گواہی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنی اہمیت دی ہے۔



No comments:

Post a Comment