قرآن کا ہمیشہ ورد رکھو
حضرت ابو موسیٰ اشعری
رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اس
قرآن کی نگرانی رکھو (ہر وقت پڑھتے پڑھاتے رہو) اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے کہ یہ (قرآن) بندھے ہوئے اونٹ کے نکل بھاگنے سے بھی
جلدی سینوں سے نکل جاتا ہے۔" (متفق علیہ)
تشریح: تلاوت قرآن سے
ہمارے دلوں پر اللہ کی طرف سے سکینت نازل ہوتی ہے۔ دل کو سکون و طمانیت ملتی ہے۔
صفائی قلب حاصل ہوتی ہے۔ پراگندہ خیالات دل سے دور ہوتے ہیں۔ خوش دلی، جمیعت خاطر
اور شرح صدر نیز ذوق حضوری پیدا ہو کر دلی فرحت و انبساط حاصل ہوتا ہے اور نزول
سکینت کبھی بدل کی شکل میں محسوس ہوتی ہے۔ اگر قرآن حکیم کی تلاوت پڑھنا پڑھانا
چھوڑ دیا جائے، تو یہ بہت جلد بھول جاتا ہے۔ ایک آدمی نے جتنا بھی قرآن یاد کیا
ہے، اُسے چاہیے کہ اُس کو دہراتا رہے، تا
کہ قرآن ازبر رہے اور بھولنے نہ پائے۔
No comments:
Post a Comment