قرآن مجید کی سماعت اور
تلاوت کا ثواب
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ
عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو شخص کلام اللہ
کی ایک آیت سنے، اس کے لئے دو چند نیکی لکھی جاتی ہے اور جو اُس کی تلاوت کرے اس
کے لئے قیامت کے دن نور ہوگا۔"
(رواہ احمد)
تشریح: محدثین نے سند کے
اعتبار سے اگرچہ اس حدیث میں کلام کیا ہے مگر مضمون بہت سی روایات سے مؤید ہے کہ
کلام پاک کا سننا بھی بہت اجررکھتا ہے حتیٰ کہ بعض لوگوں نے اس کو پڑھنے سے بھی
افضل بتلایا ہے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے۔ ارشاد فرمایا کہ مجھے قرآن شریف سنا۔ میں نے
عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر تو خود نازل ہوا ہی ہوا، حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کو کیا سناؤں۔ ارشاد ہوا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سنوں۔ اس کے بعد انہوں
نے سنایا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ ایک مرتبہ
ایک صحابی رضی اللہ عنہ کلام مجید پڑھ رہے تھے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
دیر تک کھڑے سنتے رہے۔ اسی طرح حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا قرآن شریف
سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعریف فرمائی۔
No comments:
Post a Comment