حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Qurbani ke janwer ke bare mein hidayaat




قربانی کے جانور کے بارے میں ہدایات

حضرت براء بن عاذب رضی اللہ عنہ سے ایک مرفوع حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، اور نہ ایسے جانور کی جس کی ایک آنکھ خراب ہو اور اس کی خرابی نمایاں ہو، اور نہ ایسے جانور کی جو بہت زیادہ بیمار ہو، اور نہ ہی ایسے کمزور اور لاغر جانور کی جس کی ہڈیوں میں گودا بھی نہ رہا ہو۔" (رواہ الترمذی)

تشریح: قربانی دراصل بندہ کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں نذر ہے، اس لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے اپنی استطاعت کی حد تک اچھے جانور کا انتخاب کی جائے۔ قرآن حکیم میں فرمایا گیا:(ترجمہ ) "تم نیکی کے مقام کوہرگز نہیں حاصل کر سکتے جب تک کہ وہ چیزیں اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو جو تمھیں مرغوب و محبوب ہوں۔"

No comments:

Post a Comment