راہِ خدا میں نکلنے کا
اجر
حضرت انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"ایک صبح کو
راہ خدا میں نکلنا یا ایک شام کو نکلنا، دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔" (رواہ
البخاری و مسلم)
تشریح: راہ خدا میں
تھوڑے سے وقت کے لئے نکلنا بھی اللہ کے نزدیک دنیا و مافیہا سے بہتر ہے اور یقین
کرنا چاہیے کہ آخرت میں اس کا جو اجر ملے گا اس کے مقابلہ میں یہ ساری دنیا اور جو
کچھ اس میں ہے، ہیچ ہے۔ دنیا و مافیہا فانی ہے اور وہ اجر لافانی ہے ۔
No comments:
Post a Comment