حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Aik musulman dusre musulman ke lie aainah he



ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے آئینہ ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"ایک مومن دوسرے مومن کے لئے آئینہ ہے، اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے، اس کے ضرر کو اس سے رفع کرتا ہے اور اس کے پیچھے سے اس کی پاسبانی و نگرانی کرتا ہے۔" (رواہ ابو داؤد و الترمذی)

تشریح: مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی، ہمدرد اور خیر خواہ ہوتا ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ اُس کے بھائی کی دوسروں کے سامنے رسوائی ہو۔ لہٰذ ا وہ آئینے کی مثل اُس کو اُس کی خامیوں سے آگاہ کرتا ہے۔ جو دیکھتا ہے وہی کہتا ہے۔ اُس کی خامیاں دوسروں کو نہیں بتاتا، بلکہ اُسے اصلاح کی موقع فراہم کرتا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment