حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Afzal jihad


افضل جہاد

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےسوال کیا کہ کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" افضل جہاد یہ ہے کہ تو اپنے نفس اور خواہشات سے کشمکش کرے اور انہیں اللہ تعالیٰ کا مطیع و فرمانبردار بنا لے۔" (رواہ الترمذی)

اس حدیث کے مطابق اپنے نفس کی اصلاح سب سے بڑا جہاد ہے اور یہی انسان کو قتال فی سبیل اللہ کے لئے تیار کرتا ہے۔

No comments:

Post a Comment