افضل ترین اور عقل مند مؤمن
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں
کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ کون سا مؤمن سب سے افضل
ہے اور کون سا مؤمن سب سے زیادہ عقل مند ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا:"مؤمنوں میں سے افضل ترین مؤمن وہ ہے جو سب سے زیادہ اچھے اخلاق
والا ہو اور سب سے عقلمند وہ ہے جو موت کو سب سے زیادہ یاد رکھنے والا ہو اور سب
سے زیادہ موت کی تیاری کرنے والا، سب سے زیادہ عقل والا ہے۔" (رواہ البیھقی فی الزھد الکبیر)
انسان کا کردار ہی اس کے خیالات کی شہادت ہوتی ہے
۔ اس لئے اگر ایمان ہے تو اس کا ظہور اخلاق ہی میں تو ہو گا۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے
کہ بندہ مؤمن بھی ہو اور اس کا کردار اچھا نہ ہو!
No comments:
Post a Comment