حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Ahl o aayaal per kherch kerne ki fazeelat



اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" ایک دینار وہ ہے جس کو تو نے اللہ کے راستے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جس کو تو نے گردن آزاد کر نے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جس کو تو نے کسی مسکین پر صدقه کیا، اور ایک دینار وہ ہے جس کو تو نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔ ان میں سے سب سے زیادہ ثواب اس دینار پر ہے جس کو تو نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔" (رواہ مسلم)

No comments:

Post a Comment