حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Woh dilon aur amlon ko dekhta he



اللہ تعالیٰ دلوں اور عملوں کو دیکھتا ہے

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری شکل و صورت اور مال و دولت کو نہیں دیکھتا  ہے بلکہ وہ تمہارے دلوں اور عملوں پر نگاہ رکھتا ہے۔" (رواہ مسلم)

تشریح:انسان کا تمام تر شرف و کمال علم و عمل میں ہے نہ کہ مال و دولت میں۔ اس کی قدر و منزلت حسن سیرت میں ہے نہ کہ حسن صورت میں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آتا ہے تو گویا اس کے دل میں ایمان کا بیج بویا جاتا ہے۔ پھر وہ خلوص کے پانی سے اس کی آبیاری کرتا ہے تو نیکی کا بیج پھوٹتا ہے اور عمل صالح سے وہ برگ و بار لاتا اور پھلتا پھولتا ہے، اور تب وہ سدا بہار نخل کی طرح خود بھی ترو تازہ رہتا ہے اور اس سے اللہ کی دوسری مخلوق بھی فیض یاب ہوتی رہتی ہے اور یہی اچھے انسانوں کے جینے کا مقصد ہے کہ ایک طرف رب تعالیٰ کی بندگی کا حق ادا کریں تو دوسری طرف اس کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں قدر و قیمت سیرت و کردار کی ہے نہ کہ حسن و جمال اور مال و دولت کی۔

No comments:

Post a Comment