حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Muttaqi logon ki nishaniyan




متقی لوگوں کی نشانیاں

"حضرت مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ ایک آدمی (صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم) نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو خط بھیجا (اس وقت جب وہ خلیفہ بنے)کہ آگاہ رہو کہ متقی لوگوں کی کچھ نشانیاں ہوتی ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں اور وہ خود بھی اس کی معرفت رکھتے ہیں۔وہ یہ ہیں  (١) اللہ کے فیصلوں پر راضی رہنا۔ (٢) اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر کرنا۔ (٣) آزمائشوں پر صبر کرنا۔ (٤) بات میں سچائی اختیار کرنا۔ (٥) اللہ سے عہد ارو انسانوں سے وعدوں کو پورا کرنا۔ (٦) قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہنا۔ (٧) قرآن مجید کے احکام کے آگے خود کو جھکا دینا اور جو حاکم ہوتا ہے وہ گویا بازاروں میں سے ایک بازار ہوتا ہے اگر وہ حق والوں میں سے ہو تو اہلِ حق اپنے حقوق کے لئے اس کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اگر وہ باطل کے علمبرداروں کا امام ہو تو پھر اہلِ باطل اپنی امیدیں اس سے وابستہ کرتے ہیں۔ (اخرجہ رزین)

یہ ہیں بندہ مومن کی شخصیت کے نمایاں اوصاف جن کو اپنی زندگی کا عمل بنانا ہی ایمان کا حاصل ہے۔ 

No comments:

Post a Comment