نظر بازی: موجبِ لعنت
حضرت حسن بصری سے روایت ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"اللہ کی لعنت ہے دیکھنے
والے پر اور اُس پر جس کو دیکھا جائے۔"
(رواہ البیھقی فی شعیب الایمان)
تشریح: مطلب یہ ہے کہ جو کوئی کسی نامحرم عورت کو
یا کسی کے ستر کو (جس کا دیکھنا حرام ہے) دیکھے، تو اس پر اللہ کی طرف سے لعنت ہے،
یعنی رحمت سے محرومی کا فیصلہ ہے اور اسی طرح وہ بھی اللہ کی رحمت سے محروم ہے جس
نے قصداً دیکھنے والے کو دیکھنا کا موقع دیا اور دکھایا۔
No comments:
Post a Comment