مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"جو
ہمارے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ ہمارے طریقہ پر نہیں ہے۔" (مسلم)
یعنی کوئی فرد یا گروہ مسلمانوں سے لڑنے کے لئے
ہتھیار اٹھائے، غارت گری ، ڈاکہ زنی، اور لوٹ کھسوٹ کی غرض سے حملہ آور ہو یا
سیاسی اور گروہی اختلاف کی وجہ سے مسلمانوں پر تشدد کرے تو یہ ایک ایسا سنگین جرم
ہے کہ اس کا مرتکب آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی مطابق ملت اسلامیہ سے کٹ
جاتا ہے۔مسلمان کو قتل کرنا، ان کے گھروں کو جلانا، ان پر حملہ کرنا، انہیں خوف
زدہ اور مرعوب کرنے کے لئے دھمکی دینا اور ان پر تشدد کرنا گناہ، ناجائز بلکہ حرام
ہے۔ اسلامی ریاست کا فرض ہے کہ ایسے افراد اور گروہوں کا سختی سے محاسبہ کرے جن سے
شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کو خطرہ ہو۔
No comments:
Post a Comment