حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Musulmano ke khilaf hathyar uthana




مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانا

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"جو ہمارے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔" (مسلم)

یعنی کوئی فرد یا گروہ مسلمانوں سے لڑنے کے لئے ہتھیار اٹھائے، غارت گری ، ڈاکہ زنی، اور لوٹ کھسوٹ کی غرض سے حملہ آور ہو یا سیاسی اور گروہی اختلاف کی وجہ سے مسلمانوں پر تشدد کرے تو یہ ایک ایسا سنگین جرم ہے کہ اس کا مرتکب آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی مطابق ملت اسلامیہ سے کٹ جاتا ہے۔

مسلمان کو قتل کرنا، ان کے گھروں کو جلانا، ان پر حملہ کرنا، انہیں خوف زدہ اور مرعوب کرنے کے لئے دھمکی دینا اور ان پر تشدد کرنا گناہ، ناجائز بلکہ حرام ہے۔ اسلامی ریاست کا فرض ہے کہ ایسے افراد اور گروہوں کا سختی سے محاسبہ کرے جن سے شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کو خطرہ ہو۔

No comments:

Post a Comment